ہما رے نڈ ر پولیس افسران نے اس ملک و قوم کی خا طر اپنی جا نو ں کو نذرانہ پیش کیا ،وہ صر ف ہما ر ے دلو ں میں رہیں گئے ، بلکہ ان کا نام ہمیشہ سنہر ی الفا ظ سے لکھا اوریا د رکھا جا ئے گا ، آئی جی اسلام آباد کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد4اگست(ٹی این ایس)یو م شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں اسلام آباد پولیس کے شہداء کے ورثاء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد جان محمد تھے جبکہ اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی وقار احمد چوہان،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ناصر محمود ستی ،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل علی راجہ کے علاوہ سینئر پولیس افسران نے شرکت کی ۔آئی جی اسلام آباد نے یاد گار شہداء پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی ،تقریب میں تمام شہداء پولیس کی فیمیلیز بھی مدعو کی گئیں۔
آئی جی اسلام آباد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آ باد پولیس کے 41افسران وجو ان ملک کی خا طر اوراس میں رہنے والے عوام کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے جا م شہا دت نو ش کیا، ہما رے نڈ ر پولیس افسران جنہو ں نے اس ملک و قوم کی خا طر اپنی جا نو ں کو نذرانہ پیش کیا اور وہ ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئے ہیں وہ عظیم لو گ نہ صر ف ہما ر ے دلو ں میں رہیں گئے ، بلکہ ان کا نام ہمیشہ سنہر ی الفا ظ سے لکھا اوریا د رکھا جا ئے گا ، ہمیں دکھ ضر ورہے مگر ان پر فخر ہے کہ وہ اپنے ملک کی خاطر شہا دت کے بلند تر ین رتبہ پر فائر ہو ئے کیو نکہ یہ مقام ہر کسی کو نہیں ملتا ، شہید اس دنیا سے تو چلا جا تا ہے لیکن در حقیت وہ زند ہ ہو تا ہے ،
انہو ں نے کہا کہ افواج پا کستا ن کے ساتھ ساتھ پولیس بھی فرنٹ لا ئن کے طو ر پر دہشت گر دی کے خلاف نبرد آزما ہے اور پولیس کے بیشتر افسران و جو انوں نے اپنے فرائض کی انجا م دہی کے دوران دہشت گر دوں کو مقابلہ کر تے ہو ئے اپنی جا نوں کو نذرانہ پیش کیا اور شہا دت کے بلند پا یا ں منصب پر فائر ہو ئے آ ج ہم پولیس کے شہد ا کو خر اج تحسین پیش کرنے کے یہاں اکٹھے ہو ئے ہیں اور یو م شہدا ء کہ یہ تقریب منعقد کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکو مت پا کستا ن شہدا پولیس کی فیملیز کو ہر ممکن سہو لیا ت فراہم کر نے کو کوشاں ہے اور حکو متی اقداما ت کی وجہ سے اسلام آ باد پولیس کے شہداء کی فیملیز مستفید ہو رہی ہیں ، جنہیں ملازمتیں اور دیگر ما لی مراعات بھی دی جا رہی ہیں ،
انہوں نے کہا کہ ملک کو بنا نے اور اس کو قائم رکھنے کے لیے قربا نی کی ضر ورت ہو تی ہے اور ہما ر ا پیا ر ا وطن ایک ایسا خطہ زمین ہے جس کی تخلیق سے لے کر بقاء تک ہر طر ف قر با نیو ں کی انمٹ داستا نیں ہیں الحمد اللہ ہم نے اس وطن پر کبھی آ نچ نہیں آ نے دی ،اس کا میا بی کو سہر ا ہما ر ے شہد اء کی قر با نیو ں کے سر ہے جنہو ںے سر بکف ہو کر اس دھرتی کی حر مت پر اپنی جا نیں لو ٹیں ، یہ ہما ر ے پولیس شہداء کے کا ر نا مے ہیں کہ آ ج پا کستانی عوام اپنے گھر وں میں سکو ن کی نیند سوتے ہیں ، ہما رے افسران وجو ان ہمیشہ قانو ن شکن عنا صر ، جر ائم پیشہ لو گو ں ، اور دہشت گر دوں کے مذموم عزائم کو نا کا م بنا نے کے لیے اپنی قیمتی جا نو ں کو نذرانے پیش کر رہے ہیں ، ہمیں فخر ہے کہ اسلام آ باد پویس کے 41افسران وجو ان ملک کی خا طر اوراس میں رہنے والے عوام کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے جا م شہا دت نو ش کیا ،
انہو ں نے کہا کہ میں شہد اء کی ما ؤ ں، بہنو ں اور بیو اؤ ں کو سلام پیش کر تا ہو ں کہ یہ آ پ کی اعلیٰ تر بیت کا نتیجہ ہے کہ یہ شیر دل جو ان فرائض کی ادائیگی کے دوران جا ن کی قربا نی سے دریغ نہیں کر تے ، آ خر میں آئی جی اسلام آ باد نے کہا کہ اسلام آ باد پو لیس اپنے شہدا ء کو کبھی نہیں بھو لے گی جنہو ں نے ہما ر ی زند گیو ں کو محفو ظ بنا نے کے لیے اپنی جا نو ں کا نذارانہ تک پیش کر دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم ان خا ند انو ں کا اپنے خا ند انو ں کی طر ح خیا ل کر یں گے اور مشکل کی ہر گھڑ ی میں ان کا سا تھ دیں گے ۔ انہو ں نے کہا زند گی کا کو ئی متبا دل نہیں ہے ہم اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہو ئے شہد اء کے خا ندانو ں کی مدد جا ری رکھیں گے اور ان کو درپیش مسا ئل فوری حل کر یں گے.شہداء کی فیمیلیز کے ساتھ بہتر رابطے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک شہداء ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے ۔