ہنگو (ٹی این ایس) علاقہ تھانہ سٹی کے حدود میں پولیس کا ریکارڈ یافتہ اشتہاریوں کے خلاف کامیاب آپریشن

 
0
90

ہنگو

علاقہ تھانہ سٹی کے حدود میں پولیس کا ریکارڈ یافتہ اشتہاریوں کے خلاف کامیاب آپریشن

فیصلہ کن آپریشن میں انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم عادل الرحمان ولد شیرالرحمان سکنہ حیات اباد ہنگو زخمی

کارروائی میں زخمی اشتہاری مجرم خیبرپختونخوا پولیس کو مختلف جرائم میں مطلوب تھا

کامیاب آپریشن کا انعقاد پولیس کو خفیہ اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو نثار احمد خان (PSP) کی ھدایت پر شروع کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو سنگین جرائم4PO, 11ACNSA,9C CNSA, 11BCNSA, 15AA, 381A میں مطلوب اشتہاری ملزم حیات اباد ہنگو میں موجود تھا

خفیہ اطلاعات پر ڈی ایس پی امجد حسین کی قیادت میں ایس ایچ او فیاض خان بھاری پولیس نفری کے ہمراہ پہنچے تو اشتہاری ملزم عادل الرحمان نے با ارادہ قتل 30 بور پستول سے اچانک پولیس پارٹی پر فائر شروع کیا پولیس نے بھی اپنی حفاظت خود اختیاری کے خاطر فائر کی فائر کے سلسلہ روکنے پر مجرم اشتہاری زخمی حالت میں 30 بور پستول کے ساتھ گرفتار کر کے ملزم کو علاج معالجے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھجوا دیا گیا ملزم کے فائر سے ASI یقین علی بولٹ پروف جیکٹ پر لگ کر جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا پولیس نے اشتہاری ملزم کے خلاف 324، 353، 427 PPC, 15AA کے تحت مقدمہ درج کر لیا.

ایس ایچ او ہنگو سٹی فیاض خان کے بقول آپریشن کو منتقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کلین اپ آپریشن جاری ہے اور قانون شکن عناصر کیساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی