پشاور (ٹی این ایس) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد اعلیٰ پولیس افسران کے متعدد تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یہ حکم نامہ عوامی مفاد میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق:
کیپٹن مظہر اقبال ( پی ایس پی، بی ایس۔18 ) کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر سے تبدیل کرکے پی ایس او برائے IGP خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے.
رفعت اللہ خان ( پی ایس پی، بی ایس۔18 ) کو سی پی او پشاور میں اویٹنگ پوسٹنگ سے ہٹا کر ڈی پی او لوئر چترال تعینات کیا گیا ہے۔
فر خان ( پی ایس پی، بی ایس۔18 ) کو ڈی پی او ہری پور سے تبدیل کرکے ایس ایس پی آپریشنز، سی سی پی پشاور مقرر کیا گیا ہے۔
وقار احمد ( پی ایس پی، بی ایس۔18 ) کو ڈی پی او شمالی وزیرستان سے تبدیل کرکے ڈی پی او خیبر تعینات کیا گیا ہے۔
شفیع اللہ گنڈاپور ( پی ایس پی، بی ایس۔18 ) کو سی پی او پشاور میں اویٹنگ پوسٹنگ سے ہٹا کر ڈی پی او ہری پور مقرر کیا گیا ہے۔
سجاد حسین ( پی ایس پی، بی ایس۔18 ) کو ڈائریکٹر ایف ایس ایل پشاور سے تبدیل کرکے ڈی پی او شمالی وزیرستان تعینات کر دیا گیا ہے۔
افتخار شاہ ( پروونشل ایس پی، بی ایس۔18 ) کو ڈی پی او لوئر چترال سے ہٹا کر ایس پی ٹریننگ اینڈ ایڈمن، سی پی او پشاور مقرر کر دیا گیا ہے۔
فرخان اللہ ( پروونشل ایس پی، بی ایس۔18 ) کو سی پی او پشاور میں اویٹنگ پوسٹنگ سے ہٹا کر ڈائریکٹر ایف ایس ایل پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
رضا محمد خان ( ڈی ایس پی/ایل، بی ایس۔17 ) کو ایس پی سٹی پشاور سے تبدیل کرکے ڈی پی او مہمند کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
صوبائی پولیس آفیسر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران کو اپنے نئے عہدوں پر فوری طور پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔














