عرفان صدیقی سابق ڈی جی ریڈیو پر درخت اونے پونے بیچنے کے الزام سے دستبردار

 
0
185

اسلام آباد 02 جون 2022 (ٹی این ایس): سینیٹر عرفان صدیقی نے اونے پونے درخت بیچنے کے الفاظ واپس لے لئے، سینٹ کی قوائد وضوابط اور استحقاق کی قائمہ کمیٹی نے سنیٹر عرفان الحق صدیقی کے خلاف پریس ریلیز اور سوشل میڈیا پر مہم کی انکوائری سائبر کرائمز کو بھجوانے کی سفارش کی ہے ، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر محمد طاہر بزنجو کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاس میں ہوا جس میں سنیٹر عرفان الحق صدیقی کی سابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے خلاف استحقاق کی تحریک پر غور کیا گیا تحریک کے محرک کا کہنا تھا کہ میں نے ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں درختوں کی کٹائی پر سنیٹ کمیٹی کو خط لکھا تھا جس پر میرے خلاف ریڈیو یونین نے میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر پریس ریلیز جاری کی ہے جس سے ان کا استحقاق مجروع ہوا انہوں نے کہا کمیٹی معاملے کی انکوائری کروا کر ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیجبکہ سابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان عاصم کھچی نے اجلاس کو بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ ہمارے لئے قابل احترام ہیں ان کے خلاف جاری پریس ریلیز سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ درختوں کی نیلامی اور کٹائی قواعد وضوابط اور پیپرا رولز کے عین مطابق کی گئی ہے جبکہ تین سو نئے درخت بھی لگائے گئے ہیں انہوں نے اجلاس کو ادارے کی کارکردگی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیاعرفان عرفان صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ عاصم کھچی کی ریڈیو پاکستان کیلیئے خدمات قابل تحسین ہیں اور درختوں کی کٹائی کے حوالے سے میرے لکھے گئے خط میں” درخت اونے پونے بیچنے *کے الفاظ نہیں لکھے گئے بلکہ مختلف ٹی وی چینل کیجانب سے ازخود ایسے الفاظ پر مبنی ٹیکر چلائیگئے۔اجلاس نے عرفان الحق صدیقی کی علمی ادبی سیاسی خدمات کو سراہا اور کہا پارلیمنٹرین اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کی سرکوبی کے لئے مل کر کوششیں کرنے پر زور دیا اور معاملے کو سائبر کرائمز کو بھیجنے کی سفارش کی۔