بلوچستان ہائیکورٹ نے این ٹی ایس کو بولان میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ لینے سے روک دیا

 
0
582

کوئٹہ دسمبر 4(ٹی این ایس) بلوچستان ہائی کورٹ نے این ٹی ایس کو بولان میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ لینے سے روک دیا بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل نے بولان میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔بلوچستان ہائی کورٹ نے این ٹی ایس کو بولان میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ لینے سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ ہائر ایجوکیشن بغیر کسی فیس کے بی ایم سی سمیت تمام اداروں کا ٹیسٹ لے اور ٹیسٹ کا انعقاد ایک ماہ کے اندر کیا جائے ۔کیس کی پیروی ممتاز قانون دان اسحاق ناصر ایڈووکیٹ نے کی ۔