وفا قی پولیس کی کارروائی،6ملزمان گرفتار ، قبضہ سے 2کلو 500گر ام چرس ، اسلحہ بر آمد

 
0
342

اسلام آباد دسمبر 4(ٹی این ایس) بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی کے احکا ما ت جا ر ی کیے جا ئیں ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران06ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں تھا نہ نو ن پولیس کے سب انسپکٹر محمد ممتا ز معہ ٹیم نے دوران سپیشل چیکنگ منشیا ت فروش نجم الدین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2کلو 500گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کے اے ایس آئی عاشق حسین معہ ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر حذیفہ ٹا ؤن میں بر وقت ریڈ کرکے 03ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میںآ صف علی ، محمد عارف اور نیا ز حسین شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا گیا ، مزید تفتیش جا ری ہے،تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے سب انسپکٹر نیا ز محمد نے ہو ائی فائر نگ کر نے پر ملزم عاصم خا ن کو گرفتار کرکے دو عددپسٹل 30معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا, تھا نہ رمنا پولیس کے اے ایس آئی نو رمحمد نے ہو ائی فائرنگ کر نے پر ملزم نا د ر اسلم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صراور منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔