پاکستان پوسٹ نے ڈاکٹررتھ فاؤ یادگاری ٹکٹ کا اجراء کردیا

 
0
393

کراچی دسمبر 4(ٹی این ایس)پاکستان پوسٹ نے جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کردینے والی ڈاکٹررتھ فاؤ کی یادمیں ٹکٹ کا اجراء کردیا ہے ۔ٹکٹ کی قیمت 8روپے مقرر کی گئی ہے ۔اس حوالے سے ایک تقریب پیر کو جنرل پوسٹ آفس صدر میں منعقدکی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوسٹ ماسٹرجنرل پاکستان اکبر علی ڈیرو نے کہا کہ ڈاکٹررتھ فاؤ یاد میں ٹکٹ کا اجراء ہمارے ادارے کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔پاکستان کے لوگ آنجہانی ڈاکٹررتھ فاؤ کے شکر گذار ہیں ۔انہوںنے انسانیت کی جو خدمت کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے ۔