کراچی (ٹی این ایس)( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) کراچی ماہی گیر رہنما اور معاون خصوصی سردار حسین اسلم بھٹی نے قومی اسمبلی کے رکن اور سالارِ ساحل عبدالقادر پٹیل کو پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی صنعت میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تشکیل دی گئی اس پارلیمانی کمیٹی میں عبدالقادر پٹیل کا انتخاب پارٹی کی قیادت کا ایک شاندار اور قابلِ تحسین فیصلہ ہے۔ سردار حسین اسلم بھٹی نے مزید کہا کہ عبدالقادر پٹیل کی عوامی خدمت کے لیے بے لوث جدوجہد، غیر معمولی صلاحیتوں اور تجربے کا یہ اعتراف ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ عبدالقادر پٹیل نے ہمیشہ اپنی بصیرت، دیانتداری، اور قائدانہ صلاحیتوں سے پارٹی اور عوام کا اعتماد جیتا ہے۔ ہمیں قوی امید ہے کہ وہ اپنی قابلیت اور انتھک محنت کے ذریعے کمیٹی کے اہداف کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے اور پارٹی کے اہم فیصلوں میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔