مسلح افواج قائداعظم کوخراج عقیدت پیش کرتی ہیں، آرمی چیف

 
0
556

اسلام آباد،دسمبر 25(ٹی این ایس):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قائداعظم محمدعلی جناح کوخراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہےقائد اعظم کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر ہم پاکستان کو مضبوط اور محفوظ بنا سکتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق قائد اعظم کی انسانی اقداراورسماجی انصاف کانقطہ نظرقیام پاکستان کی بنیاد بنا۔