مولانا طارق جمیل کے اسٹیج پر آتے ہی نوجوان ان سے لپٹ گیا

 
0
1515

اسلام آباد ،دسمبر25(ٹی این ایس): معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانا جاتا ہے ۔ مولانا طارق جمیل کی شخصیت ایسی ہےکہ جو بھی ان سے ملاقات کر لے ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ مولانا طارق جمیل دنیا بھر میں بیانات دینے کے لیے جاتے ہیں جہاں مسلمان ان کے خطبات سے مستفید ہوتے ہیں ، ایسی ہی ایک تقریب کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی ہوئی۔

پروگرام کے میزبان نے مولانا طارق جمیل کو اسٹیج پر دعوت دی ۔ مذہبی اسکالر اسٹیج پر پہنچے ہی تھی کہ حاضرین میں سے ایک شخص روتا ہوا مولانا صاحب کے پاس آیا اور پہلے ان کے قدموں میں گرا، پھر ہاتھ چومے اور پھر آبدیدہ ہو کر سینے سے لگ گیا ۔ مولانا طارق جمیل نے اس شخص کو گلے سے لگایا۔ مذکورہ شخص نے مولانا صاحب نے کہا کہ میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں ، آپ میرے لیے دعا کیجئیے جس پر مولانا طارق جمیل نے اپنی شفقت بھری مُکسراہٹ کے ساتھ انشاء اللہ کہا۔ جس کے بعد سکیورٹی اہلکار اس شخص کو اسٹیج سے نیچے لے گئے ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔