ہماری پیشی کے دن ختم ،ا ب پیشی والوں کی پیشیاں لگیں گی ‘ کیپٹن (ر) محمد صفدر

 
0
356

اسلام آباد ،جنوری03(ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنی توپوں کا رخ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی طرف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہماری پیشیاں ختم ہوگئیں ،ا ب پیشی والوں کی پیشیاں لگیں گی ‘ وقت آگیا کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہو نگے ۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر صحافی نے کیپٹن (ر) صفدر سے سوال کیا کہ بہت دنوں بعد آئے ،کیا عدالت کی یاد آرہی تھی ۔کیپٹن (ر) صفدر نے اس کے جواب میں کہا کہ اس عدالت کے سامنے سے گزرتا تھا تو پڑھ کر پھونکتا تھا ہماری پیشیاں ختم ہوگئیں‘ اب پیشی والوں کی پیشیاں لگیں گیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ پرویز مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا۔