امریکا یہ سمجھتا ہے کہ 33ارب ڈالر کرپشن کی نذر ہوئے ،

 
0
443

واشنگٹن ،جنوری03(ٹی این ایس): امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ امریکا یہ سمجھتا ہے کہ 33ارب ڈالر کرپشن کی نذر ہوئے ، اس کی امداد صحیح جگہ نہیں پہنچتی،ڈ ٹرمپ کا ٹویٹ پاکستان کے اقدامات پر مایوسی کا اظہار ہے لیکن حرف آخر نہیں ، معاملات بہتر کیے جاسکتے ہیں،ڈونلڈٹرمپ کی ٹویٹ نے دنیا بھر میں ہلچل پیدا کردی ہے، پاکستان کا موازنہ بھارت کے بجائے بنگلا دیش اور سری لنکا سے کیا جانا لمحہ فکریہ ہے۔

گزشتہ روز واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کی ٹویٹ نے دنیا بھر میں ہلچل پیدا کردی ہے، امریکا یہ سمجھتا ہے کہ 33ارب ڈالر کرپشن کی نذر ہوئے ، اس کی امداد صحیح جگہ نہیں پہنچتی۔ڈونلڈٹرمپ کے مشیر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ پاکستان کے اقدامات پر مایوسی کا اظہار ہے لیکن حرف آخر نہیں ، معاملات بہتر کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ا مریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن نے بھی پاکستان سے واپسی پر مایوسی کا اظہارکیاتھا۔ساجد تارڑ نے کہا کہ اسامہ اور حقانی نیٹ ورک کی سپورٹ پر پاکستان دنیا کو مطمئن نہیں کر سکاان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں ترقی کی دوڑ سے پیچھے رہ چکا ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا فقدان آج ملک کواس نہج پر لے آیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سمجھتا ہے پاکستان یا بھارت کی مدد کے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں ہے اور پاکستان کے دوہرے معیار کی وجہ سے امریکا کا بھارت کی طرف جھکائوزیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو کوئی نظرانداز نہیں کرسکتاتاہم امداد کے بغیر بھی پاک امریکاتعلقات بہتر ہونے کی توقع ہے۔