ریلوئے ٹریک پر آرام کرنے والے 2نو جوان ہلاک

 
0
297

اوکاڑہ ،دسمبر25(ٹی این ایس):اوکاڑہ میں آرام کرنے کی غرض سے 2مزدور ریلوئے ٹریک پر لیٹنے کی وجہ سے ٹرین کی زد میں آگئے ۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں محمد لیاقت اور اس کے دوست مزدوری کے لئے گھر سے نکلے اور ریلوئے ٹریک پر لیٹ کر بس کا انتظار کرنے لگے ،لیٹنے کی وجہ سے ایسی گہری نیند سوئے کہ ٹرین کا ہارن بھی ان کا نہ جگا سکا ۔حادثے میں صرف لیاقت ہی بچ سکا جبکہ ظفر اور رمضان موقع پر دم توڑ گئے ،پولیس نے بچ جانے والے نوجوان سے دیگر پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے ۔