لاہور میں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب میں بدنظمی

 
0
545

لاہور ،دسمبر25(ٹی این ایس):25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا یوم پیدائش بھی ہوتا ہے ۔ نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر ان کے متوالے اور پارٹی کارکن تقریبات کا اہمتام کرتے اور کیک کاٹتے ہیں ۔ لاہور میں نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والی ایک تقریب میں بد نظمی اس وقت دیکھنے میں آئی جب متوالے ایک دوسرے سے مائیک چھیننے لگے ۔ تقریر کے دوران نمبر بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کے کلچر ونگ کی نائب صدر نوشین نے کمپئیر سے مائیک چھین لیا ۔ مائیک چھیننے پر خواجہ عمران نذیر نے نائب صدر نوشین کو جھاڑ پلائی جس کے بعد خاتون آبدیدہ ہو کر اسٹیج سے نیچے اُتر گئیں۔