نوجوان نے رشتہ دینے پر لڑکی کی چھوٹی بہن کو اغوا کر لیا، ملزم نے تین ماہ تک 5 سالہ بچی کو مختلف شہروں میں رکھا، پولیس نے بچی کو بازیاب کروا لیا

 
0
442

اوکاڑہ ستمبر 23 (ٹی این ایس): اوکاڑہ میں نوجوان نے رشتہ دینے پر لڑکی کی چھوٹی بہن کو اغوا کر لیا۔ملزم نے تین ماہ تک بچی کو مختلف شہروں میں رکھا، پولیس نے بچی کو بازیاب کروا لیامیڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے تین ماہ تک بچی کو اپنے پاس رکھا۔تاہم اب تھانہ صدر پولیس نے 5 سالہ بچی کو بازیاب کروا لیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ خضر نامی ملزم نے تین ماہ قبل رشتہ نہ دینے کی وجہ سے لڑکی کی چھوٹی بہن کو اغوا کیا تھا۔
ملزم بچی کو اغوا کر کے کراچی اور پھر خانیوال لے گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بچی کے اغوا کار کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ بچی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بچی کو رواں سال 28 جون کو اغوا کیا گیا تھا۔پولیس نے بچی مریم کو والدین کے حوالے کر دیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی رشتے سے انکار پر لڑکیوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔
کبھی کسی لڑکی کو اغوا کر لیا گیا تو کبھی کسی لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں رشتہ نہ دینے کی رنجش پر بارہویں جماعت کی طالبہ کے بال مونڈے اور تشدد کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔بتایا گیا کہ ملزم شاداب خان نے رشتہ نہ دینے کی رنجش پر طالبہ سعدیہ کے سر کے بال کاٹ دیئے تھے اور تشدد کر کے بازو توڑ دیا تھا،اس واقعہ کے بعد طالبہ کا انگریزی پیپربھی ڈراپ ہو گیا تھا۔
ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کی ہدایت پر بال کاٹنے اور تشدد کی گھنائونی واردات میں ملوث ملزم شادااب خان کو انچارج انویسٹی گیشن فیکٹری ایریا شبیر اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا تھا۔ اسی طرح اٹک میں رشتہ نہ دینے پر 17سالہ دوشیزہ کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کر لیا گیا تھا۔