علاقہ تھانہ صادق آباد میں دوران بیلف فائرنگ کے واقعہ کا معاملہ

 
0
521

راولپنڈی ستمبر 23 (ٹی این ایس): علاقہ تھانہ صادق آباد میں دوران بیلف فائرنگ کے واقعہ کا معاملہ، ڈھوک کالا خان علاقہ تھانہ صادق آباد میں مسماۃ نویدہ نے اپنے بچوں کے لیے عدالتی بیلف لائی جسکی وجہ سے اسکے خاوند نے اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں مسماۃ نویدہ اختر موقع پر جانبحق ہو گئی۔ صادق آباد پولیس نےملزم جاوید کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ صادق آباد پولیس، کرائم سین یونٹ موقع پر موجود، کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔