کلبھوشن ملاقات میں بھارتی افسر کی موجودگی قونصلر رسائی نہیں، دفتر خارجہ

 
0
434

اسلام آباد ،دسمبر25(ٹی این ایس):دفترخارجہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادھو کے اہل خانہ سے ملاقات میں بھارتی سفارتخانے کے افسرکی موجودگی قونصلررسائی نہیں۔ پاکستان میں قید بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے ملاقات کیلئے اس کی والدہ اور بیوی آج اسلام آباد پہنچ رہی ہیں ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں بھارتی سفارتخانے کے افسر کی موجودگی کا مطلب قونصلر رسائی نہیں ۔ پاکستان نے گرفتار بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی اہل خانہ سے ملاقات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔