راولپنڈی(ٹی این ایس) آر پی او سید خرم علی، سی پی او سید خالد ہمدانی،ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ اور سکیورٹی وقانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ

 
0
167

راولپنڈی( )آر پی او سید خرم علی، سی پی او سید خالد ہمدانی،ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ اور سکیورٹی وقانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران کے ہمراہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا،افسران نے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور جلوس کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،جلوس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں، سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہاکہ مرکزی و دیگر جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے 4000 سے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے،ٹریفک کے موثر انتظامات کے لئے 250 ٹریفک افسران و اہلکار خصوصی طور پر تعینات کئے گئے ہیں، جلوس میں داخلے کے وقت باڈی سرچ اور واک تھرو گیٹس سے چیکنگ کی جارہی ہے، روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں،سینئر پولیس افسران لمحہ بالمحہ ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،جلوس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جارہے،آر پی او سید خرم علی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،جلوس کی موثر سیکورٹی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔