اسلام آباد انتظامیہ نے شہرمیں شادی ہال ایکٹ نافذ کردیا

 
0
500

اسلام آباد جنوری 4(ٹی این ایس)اسلام آباد انتظامیہ نے شہرمیں شادی ہال ایکٹ نافذ کرتے ہوئے اس کا نو ٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہر کی حدود میں تمام شادی ہالز پر رات 10بجے تک فنکشن ختم کرنے کی پابندی عائد کردی گئی ہے ، شادی میں آتش باز ی اور فائرنگ پر بھی مکمل پابندی ہوگی جبکہ ون ڈش کا قانون بھی لاگو کردیا گیا ہے ۔ سی ڈے اے حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قانون کی خلاف ورزی پر متعلقہ شادی ہال اور فیملی کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ‎