پیپلز پارٹی نے ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان اور پاک امریکی دوطرفہ تعلقات کے مستقبل بارے سینیٹ میں تحریک التواجمع کرادی

 
0
384

اسلام آباد جنوری 4(ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان اور پاک امریکی دوطرفہ تعلقات کے مستقبل کے بارے میں سینیٹ میں تحریک التواجمع کرادی ۔ جمعرات کو تحریک التو اسینیٹر شیری رحمان نے جمع کرائی ۔ تحریک کے متن میں کہاگیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا متحرک اتحادی رہا ہے۔تحریک کے متن میں کہا گیا کہ خطے میں کئی دہائیوں سے جاری تنازعات میں پاکستان کوبہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

تحریک التوامیں کہاگیا کہ پاکستان نے امریکہ اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ متن میں کہاگیا کہ خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ اہداف کے لئے تمام عالمی اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں تاہم ہمیں یہ واضح کرنا چاہیے کہ ہم اس عمل میں اپنے قومی سلامتی کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرے گے۔تحریک التواء میں کہاگیا کہ صدر ٹرمپ کے الزامات کے خلاف ایک متحد اور واضح حکمت عملی اور جواب کی ضرورت ہے۔تحریک التواء میں کہاگیا کہ انتہائی اہمیت کیحامل اس معاملے پر سینیٹ میں بحث کیا جائے۔