ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث نہیں، نواز شریف کو اس حوالے سے اپنا بیان واپس لینا چاہیے، سینیٹر رحمن ملک

 
0
376

اسلام آباد جولائی 5(ٹی این ایس): ساق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث نہیں تھا، اس حوالے سے نواز شریف کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے تھا، بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ لندن سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے گزشتہ دنوں کی بارش سے زمین بوس ہوئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیگم کلثوام نواز کی بیماری پرکوئی منفی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوںنے قوم سے اپیل کی کہ لوٹا کریسی کی بجائے ڈیموکریسی کی حمایت کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا جانا سابق حکومت کی ناکامی تھی ۔ انہوں نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں بھارت سرجیکل سٹرائیک کی جرأت کرسکتاہے نہ سوچ سکتا ہے۔ ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث نہیں، نواز شریف کو اس حوالے سے اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔