تنگوانی (ٹی این ایس) تنگوانی کے قریب بخشاپور انڈس ہائی وے پر ڈکیتی کی نیت سے موجود ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔

 
0
42

تنگوانی (ٹی این ایس)(رپورٹ: پیر بخش نوناری)تنگوانی کے قریب بخشاپور انڈس ہائی وے پر ڈکیتی کی نیت سے موجود ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش تحویل میں لے کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔ بخشاپور تھانے کی حدود میں زور گڑھ کے قریب، ڈاکو ڈکیتی اور اغوا کی واردات کے لیے موجود تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک بدنام زمانہ ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ دو ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر شیخ کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نظر علی گولو ولد محمد نواز گولو کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی، اغوا، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی اور زخمی ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچنگ کا عمل تیز کر دیا ہے اور ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔