قومی عوامی تحریک کے برادر محاذ سندھی ہندو سجاگ تحریک کی جانب سے کندھکوٹ میں آئے روز ہندو خواتین سے شہر میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے خلاف پریس کلب کندھکوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

 
0
113

 قومی عوامی تحریک کے برادر محاذ سندھی ہندو سجاگ تحریک کی جانب سے کندھکوٹ میں آئے روز ہندو خواتین سے شہر میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے خلاف پریس کلب کندھکوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاج کی قیادت سجاد بروہی سنجے کمار سشیل کمار سچدیو اپیمنیوں آریان شاہ ۔ علی سہریانی ۔ کرتار لال ڈاوانی ۔ چندر لال نولانی ۔ گھنشام داس راج کھنا تلسی داس ۔ جانی مل ۔ درپن کمار ۔ رامچند ۔اور دیگر کے قیادت میں سخت احتجاج مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے ایرو سکندر کو شہر سے ہندو خواتین سے لوٹ مار کے واقعے کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریلی کے شرکاء نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پولیس کی کارکردگی زیرو ہے ۔

شہر میں کہیں پر بھی پولیس کی گشت نظر نہیں آ رہا ۔ ضلع کی امن و امان سوالیہ نشان بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل مسلح بند افراد نے کھوسہ برادری کے ایک خاتون کو بھی بچی سمیت اغوا کرلیا ہے تاہم وہ ابھی تک بازیاب نہیں ہوئے انہوں نے ایسے سپیچ سے فوری طور پر خاتون کی بازیابی کا مطالبہ کیا اور شہر میں ہندو خواتین کو تحفظ دینے کی مانگ کی