ملتان ایئر پورٹ جنوبی وزیرستان کا رہائشی دبئی جانے کی کوشش میں سے گرفتار کر لیا

 
0
460

ملتان،اکتوبر07 (ٹی این ایس): امیگریشن حکام نے جنوبی وزیرستان کے رہائشی کو دبئی جانے کی کوشش میں ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کا رہائشی ستار خان نامی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باوجود ایک نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی جانے کی کوشش کررہا تھا لیکن امیگریشن حکام نے جانچ پڑتال کے بعد ستار خان کو گرفتار کر کے اس کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ایئر پورٹ حکام نے کہا ہے کہ ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔