کراچی کے بعداب گوجرانوالہ میں بھی خواتین پر حملے شروع ہوگئے

 
0
640

 

گوجرانوالہ،اکتوبر07 (ٹی این ایس): کراچی کے بعد گوجرانوالہ میں بھی خواتین کو چھریوں سے زخمی کرنے کے واقعات شروع ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گو جرانوالہ میں ہفتہ کے روز نامعلوم موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افرادنے ایک خاتون پر چھریوں کے وار کئے ۔بتایا جاتا ہے کہ شہر کے جناح روڈ پر 25سالہ مہوش نامی خاتون گھر کے باہر کھڑی تھی کہ اچانک موٹرسائیکل پر سوار 2نامعلوم افراد آئے اور آتے ہی اس پر چھریوں سے حملہ کردیا اور فرار ہوگئے ۔ مہوش کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے بیان لینے کے بعد مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔