سکول لائف کے دوستوں کے اعزاز میں نوجوان صحافی ملک شہزاد چشتی کی جانب سے پرتپاک اعشائیہ کا اہتمام

 
0
761

بچپن کے دوستوں کے ساتھ کچھ لمحات گزار کر جسم اور روح ہلکی سی ہو گئی ہے، شرکاء
میں سب دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ گھڑیاں میرے ساتھ گزاریں، ملک شہزاد چشتی

گوجرانوالہ 30 مئی 2022 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اجداد اخبار کے چیف ایڈیٹر ملک شہزاد چشتی کے ہاں دوست ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول لائف کے دوستوں نے شرکت کی۔ شرکاء میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد محمود، پروفیسر اعظم، ڈاکٹر عظیم، امیر حمزہ ڈھلوں المعروف آسٹریلیا والے، آرکیٹیکچر محمد اویس عطاء، ممتاز بزنس مین ملک محسن، ملک افتخار، عبدالوہاب پہلوان، عامر بھائی و دیگر نے شرکت کی۔ تقریباً 25 سال پہلی باتوں کو یاد کرتے ہوئے خوب انجوائے کیا گیا۔ اس موقع پر دوستوں کا کہنا تھا کہ بچپن کے دوستوں کے ساتھ کچھ لمحات گزار کر جسم اور روح ہلکی سی ہو گئی ہے۔ ملک شہزاد چشتی نے دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سب دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ گھڑیاں میرے ساتھ گزاریں۔