عوام کا جو ق درجوق تحریک انصاف میں شامل ہونا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی غریب عوام دوستی کا ثبوت ہے،پرویزخٹک

 
0
379

 

 

پشاور،اکتوبر 07(ٹی این ایس): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صوبے اور ملک میں ناقابل تردید حقیقت بن چکی ہے عوام کا جو ق درجوق تحریک انصاف میں شامل ہونا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی غریب عوام دوستی کا ثبوت ہے اور دیگر سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے دیرینہ کارکن صوبائی حکومت کی کارکردگی سے متاثر ہوکر اپنی پارٹیوں کو خیرآ باد کہہ رہے ہیں۔انھوں نے یہ بات وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل سلیم مجاہد، مسلم لیگ ن پی کے سولہ کے سابق امیدوار محمد طاہر یوسفزئی، محمد زاہد یوسفزئی ، ایم ایس ایف کے سابق ضلعی صدر اسد بمعہ جملہ کابینہ ودرجنوں طلبائ، پشاور کے محمد فیضان خان، ویلج ناظم خویشگی بالاحشمت علی، میاں مرجان علی سابق ناظم، سابق ضلعی سینر نائب حیات ماما، ایم ایس ایف کے سابق ضلعی صدر اسد خان بمعہ کابینہ، ندیم ، کمال انور رسالپور، ولی رحمن،کونسلر فضل ودود، قاضی وقار احمد کونسلر صدر پیر سباق بمعہ کابینہ، خورہ آباد سے حاجی امیر زادہ بمعہ خاندان، اول خان بمعہ خاندان، ماشم صدر خورہ آباد ، سرتاج خان بمعہ خاندان کے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا ۔

پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف صوبے اور ملک میں ناقابل تردید حقیقت بن چکی ہے، سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے دیرینہ کارکنوںکی پی ٹی آئی میں شمولیت،کرپشن اور اقربا پروری کا خاتمہ ،صوبے میں اداروں کی فعالیت اور خدمات کی فراہمی کاقابل عمل نظام دینا ایسے حقائق ہیں جن سے پارٹی کے گراف میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،عوام کا جو ق درجوق تحریک انصاف میں شامل ہونا، عمران خان کی غریب عوام دوستی کا ثبوت ہے ، دیگر سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے دیرینہ کارکن صوبائی حکومت کی کارکردگی سے متاثر ہوکر اپنی پارٹیوں کو خیرآ باد کہہ رہے ہیں۔پرویز خٹک نے مزید کہاکہ سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے دیرینہ کارکنوںکی پی ٹی آئی میں شمولیت ،کرپشن اور اقربا پروری کا خاتمہ ،صوبے میں اداروں کی فعالیت اور خدمات کی فراہمی کاقابل عمل نظام دینا ایسے حقائق ہیں جن سے پارٹی کے گراف میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔۔

صوبائی حکومت نے حقیقی معنوں میں صوبے کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے اورحکومت کے تمام وسائل غریب عوام پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ تھانوں اور پٹوار خانوں میں عوام واضح تبدیلی محسوس کررہے ہیں۔پولیس کوسیاسی مداخلت سے پاک کرکے ایک مثالی پولیس فورس بنادیا ہے تعلیمی شعبے میں ریکارڈ اصلاحات کرکے بہترین تعلیمی نظام رائج کیاجس سے غریب کا بچہ بھی اب انگریزی تعلیم حاصل کرسکے گا اور مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوسکے گا۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کی کرپشن ثابت ہوچکی ہے۔ نااہل وزیر اعظم کو پارٹی صدر بنانا انتہائی افسوس ناک بات ہے ۔ عوام کی لوٹی گئی ایک ایک پائی عمران خان کی قیادت میں واپس لاکر ملک کے غریب عوام پر خرچ کریں گے۔ اے این پی ، پی پی پی اور دیگر سیاسی پارٹیاں اتحاد بنا کر بھی پی ٹی آئی کوشکست نہیں دے سکتیں۔ تحریک انصاف 2018 کے انتخابات میں خدمت کے بل بوتے پر نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی اور عمران خان ہی اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔ اس موقع پر سلیم مجاہد نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی کے تیس سال مسلم لیگ میں گنوا دیے ہمیں کیا معلوم تھا کہ نوازشریف اور امیر مقام خیبرپختونخوا کی ترقی نہیں چاہتے

اور نہ اس صوبے کو فنڈ دئیے جارہے ہیں اور اس صوبے کے عوام کی ہمیشہ حق تلفی کرتے چلے آرہے ہیںاور یہی وجہ ہے کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک، اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل، ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے نئے شامل ہونے والوں کو پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہنائی اوران کاپارٹی میں خیر مقدم کیا جبکہ صوبائی وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، احدخٹک، ملک ابرار اور نہار خان نے بھی خطاب کیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ سلیم مجاہد نے ہمیشہ اپنی پارٹی کے لیے جدوجہد کی۔مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان کی خدمات کو ان کی پارٹی نے بھلا دیا ہے۔ میرے منصوبوں پر افتتاحی تختیاں لگا کر امیر مقام پی کے سولہ سمیت نوشہرہ کے دیگر علاقوں کے لیے سوئی گیس فراہمی کے سبز باغ د کھا کر نوشہرہ کے عوام کو گمراہ کررہے تھے یہ اچھا ہو اکہ عوام کو بہت جلد حقائق معلوم ہوگئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے بجلی گیس کے لیے اربوں روپے فنڈ فراہم کئے این اے پانچ میں ڈاکٹرعمران خٹک اور صوبائی حکومت نے 370 کلو میٹر طویل سوئی گیس منظور کرائی جس کے لیے فنڈ بھی صوبائی حکومت نے فراہم کیے۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف اور امیر مقام صرف اعلانات تک محدودر ہے۔ امیر مقام شانگلہ کے عوام کی خدمت نہیں کرسکتے وہ نوشہرہ کے عوام کی کیاخدمت کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ آج نوشہرہ کے مسلم لیگی کارکن سلیم مجاہد کی سربراہی میں اپنی سیاسی پارٹی سے مایوس ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیںجو (ن) لیگ کیلئے بڑا دھچکا ہے۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کو بھول جاتے ہیں۔ عوام اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ان مفاد پرست سیاسی نمائندوں کے گھروں کے چکر لگا لگا کرتھک جاتے تھے۔ یہ تحریک انصاف ہی ہے جس نے غریب عوام کی عزت نفس بحال کی۔ تحریک انصاف کے منتخب ایم پی اےز، ایم این اےز، ناظمین، نائب ناظمین اور کونسلر ہر وقت عوام میں موجود رہتے ہیں اور عوام کے بنیادی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کا اعتماد تحریک انصاف پر بڑھتا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پی پی پی نے روٹی، کپڑا مکان اور اے این پی نے پختونوں کے نام اور دینی جماعتوں نے اسلام کے نام پر عوام سے ووٹ لیکر اپنے ذاتی مفادات کو مقدم رکھا اور عوام کاپوچھا تک نہیںجس سے غریب عوام کے مسائل میں اضافہ ہوتا گیا اور ٹھیکوں میں اربوں روپے کمیشن وصول کی گئی ۔ انھوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی کرپشن اور کمیشن ثابت کردے میں سیاست چھوڑ دوں گا انھوں نے کہا کہ این اے4 میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ کیونکہ کے پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام سے ووٹ لیا تھااور اپنے منشور پر من وعن عمل کررہی ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے روز اول سے ہی غریب عوام کے مسائل کے حل کی بات کی۔ آج لوگوں کا تحریک انصاف میں شامل ہونا عمران خان اور صوبائی حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔