محمد عامر زخمی ، سری لنکا کیخلاف و ن ڈے سیریز سے باہر ہوگئے

 
0
562

دبئی،اکتوبر 08 (ٹی این ایس) :  قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر زخمی ہونے کے باعث سری لنکا کیخلاف و ن ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔25سالہ محمد عامر سری لنکا کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن داہنی ٹانگ میں تکلیف پیدا ہونے کے سبب گراؤنڈ سے باہر چلے گئے اور دوبارہ باؤلنگ کرنے نہیں آئے۔

 ٹیم مینجمنٹ نے عامر کو سکین کیلئے ہسپتال بھیجا جہاں سے آنے والی رپورٹس سے پتہ چلا ہے وہ فیالحال مزید کرکٹ کھیلنے سے قاصر  ہیں ۔سلیکشن کمیٹی کو جلد ہی ان کے متبادل کے طور پر  کسی  فاسٹ باؤلر کو ون ڈے سیریز  کے لئے عرب امارات بھیجنا ہوگا۔