تیل وگیس سمیت توانائی کے شعبے کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں تیل وگیس کی 100 سے زیادہ دریافتیں ہوئی ہیں، ، وزیراعظم کا کندھکوٹ گیس فیلڈ میں گیس کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

 
0
281

کشمور 07,اکتوبر (ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں تیل وگیس کی 100 سے زیادہ دریافتیں ہوئی ہیں۔ حکومتی دور میں پہلی بار گیس کی کھپت میں اضافہ کےساتھ اتنی ہی مقدار میں گیس کا نظام میں اضافہ کیا گیا ہے جو بڑی کامیابی ہے، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) کے زیر اہتمامسندھ کے ضلع کشمور کے کندھ کوٹ گیس فیلڈ میں گیس کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے کہا کہ آج کے منصوبہ کاافتتاح گدوپاورپلانٹ کیلئے اہم پیشرفت ہے۔کندھ کوٹ گیس فیلڈ میں گیس کی پیداور میں اضافہ کا ہدف حاصل کرنے پرپی پی ایل مبارکبادکی مستحق ہے،

حکومت تیل وگیس کی تلاش میں پی پی ایل کوضروری سہولیات اورمدد فراہم کرنے میں پرعزم ہے،حکومت نے اس کے معاملات میںمداخلت کی، نہ ہی اس کے وسائل کو استعمال کیا ہے،ملکی معیشت کی ترقی میں پی پی ایل کی خدمات کا دائرہ کار پھیل رہاہے، ادارے میں 100فیصد نوکریاں میرٹ پر دی گئی ہیں۔ کندھ کوٹ گیس فیلڈ میں 436بلین مکعب فٹ کے ذخائر ہیں،گیس فیلڈ سے اضافی پیداوار کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ گیس فیلڈ میں مجموعی طور گیس کے 36 کنویں ہیں۔وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ خوشی کا دن ہے کیونکہ ایک بڑی کامیابی کاحصول ممکن ہوا ہے، گزشتہ سال کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کو وزیراعظم نے موسم گرما تک گیس کی 400 ملین مکعب فٹ اضافی پیداوار کا ہدف دیا تھا، یہ ایک مشکل ہدف تھا کیونکہ گیس کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاور پلانٹ اور پائپ لائن کی تعمیر کے چیلنجزموجود تھے تاہم پی پی ایل کی مینجمنٹ، ماہرین اور ورکروں کے تعاون سے یہ مشکل ہدف حاصل کرلیا گیا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ، یہ منصوبہ پی پی ایل کے تحت بروقت مکمل ہواہے ۔

جس پر پی پی ایل کے افسران اور ورکرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔ توانائی بحران کے حل کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ گیس کی کھپت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اتنی ہی مقدار میں نظام میں گیس کا اضافہ کیا گیا، یہ کوئی معمولی بات نہیں ، پی پی ایل پبلک سیکٹرکی ایک ایسی کمپنی ہے جو وہ کام کررہی ہے جو باقی کمپنیاں نہیں کرتی، ملکی معیشت کی ترقی میں پی پی ایل کی خدمات کا دائرہ کار پھیل رہاہے اوراس بات کا کریڈٹ ادارے کی انتظامیہ، افسران اورورکروں کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے پی پی ایل کے معاملات میںکھبی بھی مداخلت نہیں کی، نہ ہی کسی کوادارے میں نوکری دینے کیلئے کہا ہے اورنہ ہی حکومت نے اس کے وسائل کو استعمال کیا ہے،یہ بات خوش آئند ہے کہ پی پی ایل میں 100 فیصد نوکریاں میرٹ پر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج کے منصوبہ کاافتتاح گدوپاورپلانٹ کیلئے اہم پیش رفت ہے، پی پی ایل کی خدمات کی وجہ سے نہ صرف پاورپلانٹ کو چلایا گیا بلکہ درآمدی گیس کی بجائے مقامی گیس کی پیداوار سے قومی خزانے کو تقریباً 300ملین ڈالر کی بچت بھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی پی ایل کا بنیادی مینڈیٹ تیل وگیس کی زیادہ سے زیادہ تلاش و دریافت ہے، حکومت تیل وگیس کی تلاش میں پی پی ایل کوضروری سہولیات اورمدد فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ تیل وگیس سمیت توانائی کے شعبے کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں تیل وگیس کی 100 سے زیادہ دریافتیں ہوئی ہیں جس میں پی پی ایل کا ایک کردار ہے،

قومی معیشت میں پی پی ایل کا کردار بڑھ رہاہے، ہماری کوشش ہوگی کی اس کردار میں اضافہ کیلئے جتنا ممکن ہوسکے گا ہم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پی پی ایل اورحکومت بلوچستان کے تعاون سے سوئی گیس فیلڈ کی توسیع کا کام مکمل ہواہے جو دونوں کیلئے یکساں فوائد کا حامل ہے، بعض کام ایسے ہیں جو نظرنہیں آتے لیکن ملکی معیشت کے استحکام اورفروغ میں اس طرح کے اقدامات کلیدی نوعیت کے حامل ہیں۔وزیراعظم نے پی پی ایل کی انتظامیہ کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے ضمن میں علاقہ کی ترقی اورخوشحالی کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کومیرٹ پر روزگارکی فراہمی کی ضرورت پر زوردیا،انہوں نے کہاکہ نچلے درجے کی ملازمتیں ہی نہیں بلکہ دیگر آسامیوں کیلئے بھی میرٹ پر مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے اور ایسے نوجوانوں کیلئے تربیت کے مواقع بھی فراہم کئے جائے تاکہ مقامی آبادی بھی ترقی کے ثمرات سے بہرہ مند ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ حکومت مسائل کے حل کیلئے کوششیں کررہی ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔