دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز کاکھیل ، سری لنکا کے پہاڑ جیسے سکور کے جواب میں پاکستان کے بغیر نقصان کے51 رنز

 
0
1212

دبئی،اکتوبر 08 (ٹی این ایس) : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان  دبئی میں جاری  دوسرے  ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کےاختتام پر  سری لنکا کے پہاڑ جیسے اسکور کے آگےپاکستان کے اوپنرز نے  اچھا آغاز فراہم کیا ۔

دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے بنا وکٹ کھوئے 51 رنز بنا لئے۔ پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم 30 جبکہ شان مسعود 15 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 482 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے ایک مرتبہ پھر سے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ سری لنکا کی جانب سے کرونارتنے نے شاندار 196 رنز کی اننگ کھیلی۔ سری لنکا کو اب بھی پاکستان پر 431 رنز کی برتری حاصل ہے۔