گھریلو ناچاقی پر سعودی شہری نے گولی مار کر بیوی قتل کردی

 
0
433

ریاض،12اپریل(ٹی این ایس):سعودی عرب میں ایک شہری نے گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شمال مشرقی گورنری الخفجی میں پیش آیا۔مشرقی علاقے کے ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے بتایا کہ صبح ساڑھے چار بجے ایک شخص نے پولیس کو ٹیلیفون پر بتایا کہ دو میاں بیوی کے درمیان گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کرقتل کردیا ۔پولیس نے فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش قبضے میں لینے کے ساتھ اس کے قاتل شوہر کو بھی گرفتار کرلیا۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ مقتولہ کی عمر تیس سال کے درمیان بیان کی جاتی ہے۔