امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی فوری طور پر ممکن نہیں، ٹلرسن

 
0
372

 

پیرس ،دسمبر09(ٹی این ایس): امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو فوری طور پر یروشلم منتقل کرنا ممکن نہیں ہے۔ جرمن خبررسا ں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی منتقلی کیلئے کئی برس درکار ہیں۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ نے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ڑاں ایو لیدریاں کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ٹلرسن کے مطابق رواں یا اگلے برس کے دوران ایسا ممکن نہیں ہو سکتا۔