اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

 
0
427

اسلام آباد ،دسمبر09(ٹی این ایس): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا، شمال مشرقی بلوچستان، مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔ سب سے کم کے درجہ حرارت سکردو میںمنفی 06، قلات اورگلگت منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔