ارشد شریف کا قتل،وزیر داخلہ نے غلط شناخت کا دعوی مسترد کر دیا

 
0
130

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اب تک کے حقائق سے واضح ہے کہ ارشد شریف کو غلط شناخت نہیں بلکہ ہدف بنا کر قتل کیا گیا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شناخت کی غلطی کی وجہ سے قتل کا شبہ درست نہیں لگتا۔صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے توسط سے کینیا سے درخواست کریں گے کہ کیس میں ڈیٹا فراہم کیاجائے۔ کینیا جانے والی تحقیقاتی ٹیم کی بریفنگ کے بعد توقع ہے کہ ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں جو سامنے آیاہے اس کے مطابق ارشدشریف کوقتل کیا گیا اوراگر ایسا ہے تو پھر خرم اور وقار جو دونوں بھائی ہیں، کسی طرح اس سے باہر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے کہ ارشد شریف پرفائر کرنے والوں کومعلوم تھاکہ ارشد شریف کس سیٹ پر بیٹھا ہے۔ وزیراعظم سے کہوں گا کینیا سے دوبارہ بات کریں۔