ہمیں موجودہ سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی کوئی گھبراہٹ نہیں،آئین اور ووٹ کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں, خواجہ سعدرفیق

 
0
313

لاہور ،دسمبر09(ٹی این ایس): وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ہمیں موجودہ سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی کوئی گھبراہٹ نہیں ہے،آئین اور ووٹ کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں،سول بالادستی اور آئین کی بالادستی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،زرداری صاحب شاطراور بہت سمجھدارآدمی ہیں،پیپلزپارٹی کی بس نکل گئی ،قادری صاحب کو اپنے فیصلے خودکرنے چاہئیں،چودھری برادران کاکردارسیاست میں روبوٹس جیساہے۔

انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئین اور ووٹ کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں۔سول بالادستی اور آئین کی بالادستی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔آئین کی حکمرانی کی بات کرنے کیلئے نقصان اٹھاناپڑتاہے۔ہمیں موجودہ سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی کوئی گھبراہٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب شاطراور بہت سمجھدارآدمی ہیں۔ان کے اپنے مسائل ہیں۔

ان پرمالی کرپشن کے بھی الزامات بہت ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی بس نکل گئی ہے۔پیپلزپارٹی کی جگہ مشکل ہے۔پیپلزپارٹی کی جگہ بنتی اگربلاول کوآگے رکھاجاتا۔پیپلزپارٹی بدقسمتی سے سندھ کے دیہی علاقوں کی جماعت بن کررہ گئی ہے۔پیپلزپارٹی کااسلام آبادمیں اچھاجلسہ تھا۔پیپلزپارٹی اور عمران خان میں بڑھ چڑھ کرگالی دینے کامقابلہ ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ قادری صاحب کوحالات کی نزاکت کاادراک کرناچاہیے۔انہیں اپنے فیصلے خودکرنے چاہئیں۔ان کی جماعت کے جن کارکنان کی ہلاکت ہوئی اس کافیصلہ عدالتوں نے ہی کرنے ہیں۔کیونکہ عدالتوں نے پہلے بھی فیصلے کیے حکومت کے خلاف بھی یے اور حق میں بھی کیے ہیں۔لیکن دھرنے دے کرلوگوں کی زندگی کواجیرن نہیں بناناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ چودھری برادران کاکردارسیاست میں روبوٹس جیساہے۔انہوں نے کہاکہ پیرصاحب توپیرصاحب ہیں میں نے کچھ کہاتومجھے بھی راناثناء اللہ کی لائن میں نہ کھڑاکردیاجائے۔