وزیراعلیٰ کا صبح سویرے اورنج لائن منصوبے کے روٹ کا جائزہ

 
0
325

 

لاہور،دسمبر09(ٹی این ایس):سپریم کورٹ سے لاہوراورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے گرین سگنل ملتے ہی وزیراعلیٰ شہباز شریف صبح سویرے منصوبے کے روٹ کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نےمختلف مقامات پر تعمیراتی کام کی رفتار کا جائرہ لیا اور کہا کہ منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا اور اس میں تاخیر کا ازالہ محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ عوام کو باوقار سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےجین مندرکےقریب انڈرگراؤنڈاسٹیشن کابھی معائنہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اورنج ٹرین منصوبے کو گرین سگنل دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کےفیصلہ کو کالعدم قرار دیا تھا اور ساتھ ہی حکم دیا تھا کہ اس کے روٹ میں آنے والی تاریخی عمارات کے تحفظ کے لیے 10کروڑ روپے کا فنڈ قائم کیا جائے۔