ایم کیوایم لندن کا شہدا یادگار جانے کا اعلان، پولیس و رینجرز کی نفری تعینات

 
0
537

کراچی ،دسمبر09(ٹی این ایس):ایم کیوایم لندن کا کراچی میں متحدہ کے شہدا کی یادگار پر جانے کے اعلان کے بعد عزیزآباد میں پولیس نےعائشہ منزل سے لیاقت علی خان چوک جانے والے راستے، جناح گراؤنڈ اور نائن زیرو جانے والی سڑک بند کردی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نائن زیرو اور اطراف کی گلیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے، جبکہ واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا کہ علاقے میں پولیس کی نفری موبائلز، بکتر بند اور موٹرسائیکلوں پر سوار اہلکار رات گئے سے ہی موجود ہیں ۔