اغوا برائے تاوان کے جُرم میں جیل میں موجود قیدی نے اسلام قبول کر لیا

 
0
301

ملتان،دسمبر21(ٹی این ایس) : اغوا برائے تاوان کے جُرم میں قید کاٹ رہے قیدی نے جیل میں ہی اسلام قبول کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جہانیہ پولیس اسسٹیشن میں ایک قیدی نے اسلام قبول کر لیا ۔ جیل ذرائع کے مطابق ملزم اغوا برائے تاوان کے کیس میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔ جہانیہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او چوہدری حق نواز نے کہا کہ 31 سالہ وقاص مسیح نے دوران تفتیش جیل میں میرے سامنے کلمہ طیبہ پڑھا اور اعلان کیا کہ اس نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے اپنا نام بھی تبدیل کر کے محمد وقاص رکھ لیا ہے۔ وقاص کا کہنا تھا کہ وہ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات سے متاثر ہے۔ اس نے بتایا کہ جیل میں ایک دوست قیدی نے اسے اسلام کے بارے میں بتایا جس کےبعداس نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ وقاص پر الزام ہے کہ اس نے دو سال قبل اپنے دوست ناصر کو اغوا کر کے تاوان کے عوض 3.5 ملین روپے وصول کیے۔ تین ہفتے قبل ڈی پی او خانیوال نے وقاص کو کراچی سے حراست میں لیا۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس نے ملزم کو بے قصور قرار دیا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ عدالت کی جانب سے کیا جائے گا اور تب تک وقاص پولیس حراست میں ہی رہنے کا پابند ہے۔