زراعت کے فروغ کے لیے حکومت نے سنجیدہ پالیسیوں کا اجراء کیا ہے اور میں ذاتی طور پرکپاس کی ریسرچ کے اداروں کی دیکھ بھال کررہا ہوں؛ ثاقب علی عطیل

 
0
4235

ملتان 21 مئی 2021 (ٹی این ایس): سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ زراعت کے فروغ کے لیے حکومت نے سنجیدہ پالیسیوں کا اجراء کیا ہے اور میں ذاتی طور پرکپاس کی ریسرچ کے اداروں کی دیکھ بھال کررہا ہوں اوربیج کی نئی اقسام پر تحقیق کا عمل بھی تیز کر دیا ہے حکومت کپاس کی اہمیت سے آگاہ ہے اور پیداوار میں اضافہ کے لیے ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے جس کے لیے حکومت کو نجی شعبہ کا بھر پور تعاون بھی درکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام کاٹن بحالی سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں وفاقی چیمبر سمیت چیمبر ممبران کاشتکاروں نے شرکت کی

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کاٹن اینڈ ٹیکسٹائل کی ریجنل کمیٹی کنوینیئرملک طلعت سہیل نے کہا کہ دو ماہ سے ایف پی سی سی آئی نے کپاس آگہی مہم کا آغاز کیا ہوا ہے جس کے تحت جو کسان کپاس کی فصل سے دلبرداشتہ ہو کو دوسری اجناس کی طرف راغب ہو گئے ہیں انہیں واپس کپاس کی کاشت کی طرف راغب کیا جا رہا ہے انہوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے اقدامات کو بھی سراہااور امید ظاہر کی کہ آئندہ کپاس کی پیداوارانشا اللہ بہتر ہو گی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے لیے ہنگامی اقدامات کرے تاکہ فصل کی پیداوار میں خاصا اضافہ ہو صدر بہاولپور چیمبر آف کامرس چوہدری تنویر محمود نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کپاس پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کی پیداوارمیں حائل رکاوٹیں بشمول جعلی پیسٹی سائیڈ اور جعلی بیج کے خاتمہ کے لیے ہرممکن اقدامات کی ضرورت ہے سابق وائس چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن ملک سرفراز ناظم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالبہ کیا کہ کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے زوننگ کا نظام عمل میں لایا جا نا چاہیے تاکہ کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے ملک اعجاز ناظم نے کاٹن فیس کے اضافہ کو ھدف تنقید بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے واپس لیا جا ئے پیسٹی سائیڈ نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جعل سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں حکومت کے شانہ بشانہ چلیں گے سیمینارمیں ڈاکٹر زاہد محمودنے اپنے ادارہ کی کپاس کے حوالہ سے تحقیقی عمل سے آگاہ کیااور سینیئر نائب صدر بہاولپور چیمبر شیخ غلام فرید نے شرکاء کی سیمینار میں شرکت پر ان سے اظہار تشکر کیا اور گروپ چیئرمین چوہدری عبدالجبار نے کہا کہ بہاولپور چیمبرہمیشہ کی طرح زراعت صنعت اور معیشت کی بہتری میں اپنا کردار جاری رکھے گا سیمینار میں چوہدری عبدالغفار،ظفر حسین واہگہ،چوہدری وحید ارشد،ملک الطاف حسین ارائیں،چوہدری انوار الرحمن،خالد شمشیرسمیت کثیر تعداد میں شرکت کی سیمینار کے اختتام پر ملک سرفراز ناظم اعوان نے سیکرٹری زراعت ایڈیشنل سیکرٹری زراعت،ملک طلعت سہیل اور دیگر شرکاء کا سیمینار میں شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا

ملتان۔بہاولپور چیمبر آف کامرس میں کپاس بحالی سیمینار کے شرکاء سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل،ایڈیشنل سیکرٹری زراعت بار ک اللہ، ایف پی سی سی آئی کاٹن اینڈ ٹیکسٹائل کی ریجنل کمیٹی کنوینیئرملک طلعت سہیل،،صدر بہاولپور چیمبرچوہدری تنویر محمود،سابق وائس چیئرمین پی سی جی اے ملک سرفراز ناظم اعوان، ڈاکٹر زاہد محمود، شیخ غلام فرید،گروپ چیئرمین چوہدری عبدالجباردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو