نواز شریف کے وکیل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ٗشاہ محمود قریشی

 
0
752

اسلام آباد 11جون (ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے ٗنواز شریف کے وکیل کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ملتان میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے ئریٹرنگ آفیسر کے پاس پیش ہونے کے بعد مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے این اے 156 ،پی پی 216 اور پی پی 217 میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، ٹکٹوں کی تقسیم میں تمام امیدواروں کو بلا کر پرکھا گیا ، ایک ایک امیدوار پر غور وفکر کرکے ٹکٹ جاری کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں ان کارکنوں کو جنہوں نے تحریک انصاف کے دھرنوں میں شرکت کی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ٹکٹوں کی تقسیم پر آنے والی شکایات کو دیکھے گی ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت سے قوم مایوس ہو چکی ہے، عمران خان کی قیادت میں ایک نئی جدوجہد کی جارہی ہے ، ہماری جمہوری پارٹی میں لوگوں کو اختلافات ہو سکتے ہیں ، پیپلز پارٹی سیاسی کھیل سے آؤٹ ہوچکی ہے ، مجھے تیر کمان سے نکلتا دیکھائی نہیں دے رہا اور شیر بھی بکری بن چکا ہے ۔جاوید ہاشمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سینئر سیاستدان ہیں جو بھی فیصلہ کریں گے سوچ سمجھ کر کریں گے۔