ادلب میں اسدی فوج کی بمباری، سات بچوں سمیت 15 شہری جاں بحق

 
0
333

بیروت11جون (ٹی این ایس) شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کی بمباری کے نتیجے میں 15 شہری جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسدی فوج بے تحریر شام محاذ نامی گروپ کے خلاف جوابی کارروائی کے طورپر شہری آبادی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات بچوں سمیت کم سے کم پندرہ افراد مارے گئے۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے آبزرویٹری نے بتایاکہ اسدی فوج نے ادلب میں الفوعہ اور کفریات کے علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔قبل ازیں آبزرویٹری کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں چار بچوں اور گیارہ بڑی عمرکے شہریوں کی اموات کی تصدیق کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق 10 شہری تفتناز قصبے پر بمباری سے مارے گئے۔شامی فوج کے جنگی طیاروں نے علاقے میں ایک بنیادی مرکز صحت اور اسپتال پر بھی بم باری کی جس کے نتیجے میں طبی سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔اسدی فوج نے بنش اور رام حمدان قصبوں اور تحریر شام کے زیرقبضہ علاقوں سے متصل مقامات پر بمباری کی۔انسانی حقوق آبزرور کے مطابق گذشتہ تین روز میں ادلب میں اسدی فوج اور اس کی حامی فورسز کے حملوں میں 51 شہری مارے جا چکے ہیں۔