ایرانی نظام کی پالیسیاں ہی اسے لے ڈوبیں گی،فائزہ رفسنجانی

 
0
496

تہران11جون (ٹی این ایس) ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کا کہنا ہے کہ ایرانی نظام کی پالیسیاں اسے لے ڈوبیں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے شام اور یمن میں ایران کی مسلسل مداخلت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ حالیہ مسائل جوہری معاہدے کا نتیجہ نہیں بلکہ ہماری خارجہ پالیسی کے سبب ہیں جس میں شام اور یمن میں مداخلت کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات ، بائیکاٹ اور دوسرے ممالک کے ساتھ عداوت شامل ہے۔فائزہ رفسنجانی کا کہنا تھا کہ ملک میں اپنائی گئی حالیہ پالیسیاں نظام کو سقوط تک پہنچا دیں گی۔ انہوں نے خارجہ پالیسی کو خاص طور پر شام اور یمن میں ناکام قرار دیا۔سابق صدر کی بیٹی نے ایرانی نظام سے مطالبہ کیا کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ دشمنی کا سلسلہ ختم کر دے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دنیا کی نظر میں اپنی خارجہ پالیسی کے حوالے سے اعتبار کھو چکا ہے۔