زلفی بخاری کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی، عمران خان کے ہمراہ روانہ

 
0
347

زلفی بخاری کی وجہ سے عمران خان بھی اب تک روانہ نہیں ہوسکے ہیں، ایف آئی اے زرائع

راولپنڈی جون 11(ٹی این ایس): عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی جس کے بعد وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق زلفی بخاری کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمران خان اور اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانا ہونا تھا لیکن ایف آئی حکام نے انہیں نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روک دیا۔زلفی بخاری کو عمران خان کے ہمراہ ایک بجے نور خان ایئر بیس سے روانہ ہونا تھا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب جانے سے روکے جانے کےبعد زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے کافی تگ و دو کی اور وہ عمرے پر جانے کی اجازت لینے میں کامیاب ہوگئے۔ذرئع کاکہناہےکہ وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کو عمرے پر جانے کی اجازت دی ہے اور انہیں یہ اجازت 6 دن کے لیے دی گئی ہے۔ذرائع کےمطابق نور خان ائیر بیس سے چارٹر طیارہ 4 بج کر 12 منٹ پر روانہ ہوئے اور زلفی بخاری، عمران خان، ان کی اہلیہ اور عون چوہدری کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری دوہری شہریت رکھتے ہیں اور ان کے پاس پاکستان کے علاوہ برطانوی شہریت بھی ہے۔