پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے اور ہم نے معیشت کو بہتر کیا: وزیر اطلاعات فواد چودھری

 
0
135

اسلام آباد 29 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری کا کہا ہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کو سینیٹ میں شکست ہوئی،نواز شریف اور اسحاق ڈار اینڈ کمپنی نے ملکی معیشت کابیڑاغرق کیا۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں ملک کو بلاول اورمریم نواز کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے اور ہم نے معیشت کو بہتر کیا جبکہ نواز شریف اینڈ کمپنی نے ملکی معیشت کا برا حال کیا اور اسحاق ڈار اینڈ کمپنی نے بھی ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہماری صنعتیں آج بحال ہیں اور اب ملکی معیشت درست سمت کی طرف جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کو سینیٹ میں شکست ہوئی اور اب کسی بھی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلاول بھٹو اور مریم نواز کا قد ایسا نہیں کہ وہ خود کو قومی رہنما کہہ سکیں۔