لانگ مارچ میں فورس کے استعمال کا بیان ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بڑی مصیبت میں پھنس گئے

 
0
94

اسلام آباد 04 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے آئندہ لانگ مارچ میں فورس کے استعمال کا بیان ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی جس میں کہا گیا کہ وزیر اعلی محمود خان نے وکلا کنونشن میں فورس استعمال کرنے کا دعوی کیا تھا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پشاور:فورس وزیراعلی کا ذاتی نہیں، فورس امن وامان قائم کرنے اورشہریوں کے تحفظ کیلئے ہے،وزیراعلی کو غیر ذمہ دارنہ بیانات اور فورس کو سیاسی مقاصد کے استعمال سے روکا جائے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیر اعلی محمود خان کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے بھی روکا جائے،محمود خان کو وزیراعلی کے منصب کیلئے نا اہل قرار دیا جائے،۔مہم افریدی ایڈووکیٹ نے وزیراعلی کیخلاف رٹ دائر کردی۔