اسلام آباد کے علاقے E/11 میں جگہ جگہ سپا اینڈ پین کے نام پر عورتوں اور مردوں کے لیے شاپس کی شکل میں فحاشی کے اڈے بنائے گئے

 
0
111

اسلام آباد 01 نومبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد کے علاقے E/11 میں جگہ جگہ سپا اینڈ پین کے نام پر عورتوں اور مردوں کے لیے شاپس کی شکل میں فحاشی کے اڈے بنائے گئے ہیں یہاں پر دو ہزار سے لے کر پندرہ ہزار روپے تک رقم وصول کی جاتی ہے اور عورتیں مردوں کا مساج کرتیں ہیں اور مرد عورتوں کا مساج کرتے ہیں جس میں زیادہ تر نوجوان نسل مساج کروانے آتی ہے جن سے یہ سپا اور پین کے نام پر بھاری رقم وصول کر رہے ہیں اہلیان علاقہ کی روزنامہ اردو ٹائمز اسلام آباد کے آگے رو رو کر دوہایاں کے ہمارے علاقے سے ان مساج والوں سے جان چھڑائی جائے کے ہمارے بچے بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات صاحب سے مطالبہ کیا ہے کے ان بے حیائی کے اڈوں کو فی الفور بند کروایا جائے تا کے ہماری نوجوان نسل اس مکروہ دھندے سے بچ سکے