پائیدار ترقی کے اہداف پر قائم پارلیمانی ٹاسک فورس کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے کی مذمتی قرارداد منظور 

 
0
340

اسلام آباد، مئی 08(ٹی این ایس):پائیدار ترقی کے اہداف پر قائم پارلیمانی ٹاسک فورس کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے کی مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی جبکہ وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ صوبائی ٹاسک فورسز میں خیبر پختونخوا ، پنجاب کا تعلیم و صحت کے شعبے میں فعال کردار ہے ٗ ہمیں کچھ اصول وضع کرنے ہیں،تعلیم اورصحت جیسے اہم معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔پائیدار ترقی کے اہداف پر قائم پارلیمانی ٹاسک فورس کا اجلاس منگل کو جس کی صدارت وزیر اطلاعات اور ٹاسک فورس کی کنوینئر مریم اورنگزیب نے کی۔ اجلاس کے دور ان شعبہ تعلیم میں یکساں مواقع کی فراہمی ،پینے کے صاف پانی سے متعلق ٗاجلاس کو نکاسی آب کے مسائل اوران کے حل پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں وزیر داخلہ پر حملے کی مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاکہ صوبائی ٹاسک فورسز میں خیبر پختونخوا ، پنجاب کا تعلیم و صحت کے شعبے میں فعال کردار ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کچھ اصول وضع کرنے ہیں،تعلیم اورصحت جیسے اہم معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ڈیٹا جمع کرنے میں بین الاقوامی پارٹنرکے اہم کردار کو سراہتے ہیں ٗایس ڈی جی سیکرٹریٹ صوبائی ٹاسک فورسز کے درمیان رابطہ قائم کرنے کا کام بخوبی سرانجام دے رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پوری دنیا میں ڈیٹا جمع کرنے کیلئے تھنک ٹینکس قائم ہوتے ہیں،ان سے استفادہ کرنا چاہیے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوطی اور ارتقاء کیلئے وقت دینا ہوگا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ایس ڈی جی سیکرٹریٹ میں عوامی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔