اسلام آباد، مختص مقامات کے علاوہ جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی

 
0
386

اسلام آباد اگست 3 (ٹی این ایس)اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں مختص مقامات کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی۔ڈی سی اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت قربانی کے جانوروں کی وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرز میں خرید و فروخت پر پابندی لگائی گئی۔

قربانی کے جانوروں کو سڑکوں، گرین بیلٹس اور خالی پلاٹوں میں رکھنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ بیوپاری صرف سی ڈی اے کی مختص کردہ مویشی منڈی میں جانوروں کی خرید و فروخت کر سکیں گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کریمینل پروسیجر 1898کے تحت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ مویشی منڈی کے حوالے سے پابندی کا اطلاق عید الاضحی تک ہوگا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ منافع کے لئے سیکٹرز میں جانور لانے سے بیماریاں پھیلتی ہیں جبکہ سڑکوں پر جانوروں کی خرید و فروخت سے ٹریفک بھی متاثر ہوتا ہے۔