پی ٹی آئی رکن فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

 
0
315

لاہور اگست 3(ٹی این ایس)لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے ایک اور پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔عدالت نے فیصل آباد کے حلقے این اے ایک سو آٹھ سے پی ٹی آئی رکن فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ۔لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے سات اگست کو جواب طلب کرلیا ۔عدالت نے پی پی ایک سو اٹھارہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پی پی ایک سو تئیس پیر محل میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بھی حکم دیا ہے ۔