چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈکااجلاس،فوادحسن فواد اور اسحاق ڈار سمیت دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری

 
0
356

اسلام آباد اگست 3(ٹی این ایس)چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں مختلف کرپشن کیسز میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور بعض کرپشن میں ملوث افسران ، سیاسی لوگوں کیخلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔اعلامیہ نیب کے مطابق نیب نے پشاور میٹروبس منصوبے میں کرپشن کی تصدیق پرپشاور میٹروبس منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔
اسی طرح پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مبینہ کرپشن الزامات کی تحقیقات کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔سابق ای ڈی لوک ورثہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظور ی دے دی۔ملزمان پرقواعدو ضوابط کے برعکس ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔اعلامیہ نیب میں مزید کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب مظفر علی رانجھا کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔
مظفر رانجھا پرسرکاری امور میں نیب سے عدم تعاون کا الزام ہے۔ اسی طرح سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پرانکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔ نیب اجلاس میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور چیئرمین پی ٹی اے انوشے رحمان کے خلاف بھی کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ ملزمان نے این جی ایم ایس اے کا غیرقانونی ٹھیکہ دے کرخزانے کونقصان پہنچایا گیا۔
اعلامیہ نیب کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے نیلم جہلم پراجیکٹ انتظامیہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔ اسی طرح 2013ء میں مبینہ طور گردشی قرضوں کوختم کرنے والے عہدیداروں کیخلاف کرپشن کی انکوائری کی منظوری دے دی۔خلاف ضابطہ قرضوں کی ادائیگی کرنے والوں کے خلاف انکوائری کی جائے گی۔ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن فری پاکستان کیلئے بھرپور کاوشیں کررہے ہیں۔فرائض کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔